مزید دیکھیں

مقبول

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے،ملک محمد احمد خان

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر، ملک محمد احمد خان نے...

پاکستان کی متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات میں 28 فیصد اضافہ

پاکستان کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کیلئے...

کراچی میں گھر کی چھت گرنے سے6 بچیاں جاں بحق

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے جنجال...

چار سیٹوں پر وزیراعظم بننے والے شخص کو سب سے زیادہ خوف شہبازشریف کا ہے،عظمیٰ بخاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے رابطوں نے حکومتی سٹپنیوں کی نیندیں حرام کردی ہیں

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چار سیٹوں پر وزیراعظم بننے والے شخص کو سب سے زیادہ خوف شہبازشریف کا ہے، کرایے کی سٹپنیاں شہبازشریف پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں ،نئے پاکستان میں عمران مافیا کا جو پیروکار اپنی دیہاڑی لگالیتا وہ اچانک مستعفی ہو جاتا ہے

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سمیع اللہ چوہدری نے آٹے بحران میں دیہاڑی لگوائی وہ غائب ہوگیا،اسد کھوکھر نے دیہاڑی لگائی وہ بھی اچانک مستعفی ہوگیا ،عمران خان کے نئے پاکستان کا ایک ہی مقصد دیہاڑی لگواﺅ اور منظر عام سے غائب ہوجاﺅ،عمران خان نے عثمان بزدار کو اس لیے فارغ نہیں کیا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کا شییرازہ بکھر جائے گا

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کا کوئی وزیر عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ کے انڈر کام کرنے کو تیار نہیں ہے ،پنجاب کابینہ کے باضمیر لوگ بھی عثمان بزدار کی نالائقی سے تنگ آچکے ہیں ،پنجاب کابینہ کے اکثر وزراءاپنی جعلی کارکردگی رپورٹس عمران خان کو ارسال کرتے ہیں ،عمران خان جعلی کارکردگی رپورٹس دیکھ بغلیں بجانا شروع کردیتے ہیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan