پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا چوتھا اسپل کل سے شروع ہو گا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 سے 25 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی ہےراولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے دریائے سندھ میں تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر کی ڈاکومنٹری ریلیز
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ 21 جولائی سے دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا پری الرٹ جاری کر دیا گیا ہے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہےشہریوں سے گزارش ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
امریکا نے یوکرین کے صدر کو جبری ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، امریکی صحافی کا بڑا دعویٰ
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ رواں سال مون سون سیزن میں مختلف حادثات میں 123 شہری جاں بحق اور 462 زخمی ہوئے اور 150 عمارتوں کو نقصان پہنچا اموات آسمانی بجلی گرنے، کرنٹ لگنے، نہاتے ہوئے ڈوبنے اور مخدوش و بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث ہوئیں،حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق کسانوں کی فصلوں کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔
اب تک 41 انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرا کے سیل کر دیا گیا ہے،شرجیل میمن