فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کوئٹہ اور چمن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بلوچستان زون کی ٹیم نے خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کیں، جن کے دوران اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6 لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 230.5 ملین ایرانی ریال، ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد افغان کرنسی، 700 امریکی ڈالر، 200 سعودی ریال اور 150 آسٹریلین ڈالر بھی برآمد کیے گئے۔
علاوہ ازیں، کارروائی کے دوران ملزمان کے پاس سے چیک بکس، حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں اور بینک ڈیپازٹ سلپس بھی برآمد ہوئیں، جو ان کے غیرقانونی مالی لین دین میں ملوث ہونے کا ثبوت ہیں۔ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔
انڈیگو کی پرواز میں تاخیر،مسافروں کا ہنگامہ،ایئر ہوسٹس ہاتھ جوڑنے پر مجبور
اسرائیلی حملوں میں 10 گھنٹے وقفہ ناکافی ہے، برطانوی وزیر خارجہ
پاکستان نے انگور اڈا کراسنگ پوائنٹس کھولنے کے لیے افغانستان سے مہلت مانگ لی