کراچی کے پانچ اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبران کی 10 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
باغی ٹی وی: کراچی کے 5 اضلاع ملیر، کیماڑی، شرقی، جنوبی اور وسطی میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے 121 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 42 کو انتہائی حساس جبکہ 79 کو حساس قرار دیا گیا ہےضلع جنوبی یوسی 13 ٹی ایم سی صدر میں چیئرمین کی نشست کیلئے بنائے گئے 17 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ باقی کو حساس قرار دیا گیا ہے،ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 2 لاکھ 6 ہزار 686 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ملیر کی یوسی 7 ٹی ایم گڈاپ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے 6 امیدوار مدمقابل ہیں، چیئرمین کیلئے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ اور وائس چیئرمین کیلئے محمد سلیم میمن پیپلز پارٹی کے امیداور ہیں جبکہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔
سانحہ نو مئی،شاہ محمود قریشی نے بیان ریکارڈ کرا دیا
ضلع جنوبی یوسی 13 ٹی ایم سی صدر سے چیئرمین کیلئے 7 امیدوار میدان میں ہیں، یوسی 13 کلفٹن میں چیئرمین کی نشست کیلئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار نورالسلام اور ٹی ایل پی کے سکندر آگر بھی میدان میں ہوں گے۔
ضلع کیماڑی یوسی 3 ٹی ایم سی ماڑی پور سے چیئرمین کی نشست پر 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، اس نشست کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار سیف اللہ ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے محمد حسن اور تحریک انصاف کے محمد زاہد بھی چیئرمین کی نشست کیلئے امیدوار ہیں۔
ضلع جنوبی ٹی ایم سی صدر یوسی 6 پر وائس چیئرمین کیلئے 7 امیدواروں میں مقابلہ ہے جبکہ ضلع جنوبی ٹی ایم سی صدر یوسی 12 میں وائس چیئرمین کیلئے 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔
سکھر ڈویژن میں 12 خالی نشستوں میں 6 پر پولنگ ہوگی، 6امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں،گھوٹکی میں ایک نشست پر پی پی امیداوربلامقابلہ منتخب ہوئے صرف یوسی ون کےجنرل وارڈ ایک پرپولنگ ہوگی۔
بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات بارش کی پیشگوئی
ضلع خیرپور میں 2 میونپسل کمیٹیوں سمیت جنرل کونسلرز کی 4 نشستوں پرمقابلہ ہوگا۔ جیکب آباد میں یونین کونسل 31 پر پی پی کے علی محمد بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔
ضلع کاؤنسل لاڑکانہ کی یونین کونسل ایک میں آزاد امیدوار کی دست برداری پر پیپلزپارٹی کے امیدوار خادم حسین بوسن بلامقابلہ منتخب ہوگئے، میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یارکے وارڈ نمبر ایک پر پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار مدمقابل ہیں۔
ضلع بے نظیر آباد کی یوسی غلام حیدر میں پیپلز پارٹی کے اعجاز بروہی ،یوسی ابولحسن کی جنرل نشست پر مومن مری بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ ٹاون کمیٹی دوڑمیں جنرل نشست پرپولنگ ہوگی۔
ضلع نوشہروفیروز کی تمام 4 نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدواربلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔ یوسی سومرچنڑپر شوکت علی کلہوڑو، یوسی دلی پوٹا میں غلام مصطفی سولنگی، یوسی صالح سہتو کی نششتوں پرحسین بخش سہتو اورسجاد حسین بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔