8 سے 9 مئی کی درمیانی شب بھارت کی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹروں میں پاکستانی شہری آبادی پر شیلنگ کی۔ بھارتی فورسز نے لِپہ، حویلی، بھمبر، چناری اور حاجیرا سیکٹروں کو نشانہ بنایا، پاکستانی فوج نے بھارتی شیلنگ کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی جارحیت کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔
اس دوران پاکستانی سرحدی علاقے میں ڈرونز کی فضائی نگرانی بھی جاری رکھی گئی اور اب تک 77 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ یہ ڈرونز مختلف علاقوں میں گرائے گئے جن میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، بہاولپور، کراچی اور دیگر شہر شامل ہیں۔ ڈرونز کو مار گرائے جانے والی جگہوں کی تفصیل درج ذیل ہے:
راولپنڈی – 03
لاہور – 06
چکوال – 03
اٹک – 05
گوجرانوالہ – 06
بہاولپور – 05
کراچی – 04
ناروال – 06
سیالکوٹ – 04
گجرات – 04
ننکانہ صاحب – 03
شیخوپورہ- 03
بہاولنگر – 03
اوکاڑہ – 02
کھاریاں – 03
رینالہ خورد – 02
بھمبر – 03
مظفرآباد – 02
احمدپور شرقیہ – 01
ہجیرا – 02
حویلی – 02
لِپہ – 03
چناری – 02
بھارتی فوج کی ڈرونز کارروائیوں کے نتیجے میں پاکستان میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ اب تک پانچ افراد شہید ہوئے ہیں، ایک شخص اٹک میں ،ایک شہری راولپنڈی ،ایک ننکانہ صاحب،ایک شہری بہاولنگر،اور ایک شہری کراچی میں ڈرونز حملوں میں شہید ہوا ہے،بھارتی ڈرون حملوں میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں،لاہور میں 5 افراد زخمی،بہاولپور میں 1 زخمی،راولپنڈی میں 2 زخمی،ہجیرا میں 4 زخمی،حویلی میں 1 زخمی،بھمبر میں 1 زخمی،لِپہ میں 5 زخمی،چناری میں 3 زخمی ہوئے ہیں
پاکستانی فوج نے بھارتی شیلنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اپنے دفاع میں اہم کارروائیاں کیں، اور شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان حالات میں عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔








