بلوچستان کے علاقے جنگل پیرعلیزئی میں کوئٹہ کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران دہشت گردوں نے مزاحمت کی۔ جوابی فائرنگ میں پانچوں دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور حساس مقامات کے نقشے برآمد کیے گئے ہیں۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق یہ دہشت گرد پشین اور قلعہ عبداللہ کے علاقوں میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کی سرگرمیوں پر کئی دنوں سے نظر رکھی جا رہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے نیٹ ورک سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جب کہ علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کارروائی کو انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
نیب کی بڑی کارروائی:،ملک ریاض کے بیٹے اور بحریہ ٹاؤن کی 457 جائیدادیں منجمد
عالمی ردعمل بڑھنے لگا،اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکا و یورپ میں احتجاجی مظاہرے
پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود، سپلائی میں کوئی مسئلہ نہیں
غزہ پر اسرائیلی بمباری: امریکی سینیٹرز نے نیتن یاہو کو انسانیت سوز اقدامات کا ذمہ دار قرار دے دیا