ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ایک خاتون ملزمہ سمیت 5 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،بھاری تعداد میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے ایس ایچ او عمران آصف کی سربراہی میں مختلف کاروائیوں کے دوران ایک خاتون ملزمہ سمیت 5 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے 5 کلو گرام سے زائد چرس اور 30 لیٹر شراب برآمد۔ منشیات فروش ملزمہ سمرین بی بی کے قبضہ سے سوا کلو گرام سے زائد چرس، ملزم آصف کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام چرس، ملزم وقاص کے قبضہ سے سوا کلو گرام سے زائد چرس، ملزم ذوالفقار عرف کالا مشکا سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس جبکہ ملزم شہزاد کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمد کی۔ تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ مزید کاروائی کا عمل جاری ہے۔ ڈی پی او سردار موارہن خان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہکوٹ عمران آصف اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کا عمل مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرتی ناسور ہیں۔ نشے کا مکروہ دھندہ کرنے والے ناقابل معافی ہیں۔ ضلع بھر سے منشیات فروشوں کا خاتمہ یقینی بنانا میرا مشن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ۔عناصر کے خلاف کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی

Shares: