سندھ حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی کو مؤصول صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں بدھ (5 فروری) کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے جس دن دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔پاکستان میں یہ دن کشمیریوں کے حق میں اظہارِ یکجہتی کے طور پر اہمیت رکھتا ہے۔یاد رہے کہ ہ اس روز ہر سال ملک بھر میں بھی عام تعطیل ہوتی ہے، مرکزی حکومت کی جانب سے ابھی تک چھٹی کا الگ سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تاہم سالانہ چھٹیوں کے نوٹیفکیشن میں 5 فروری کی تعطیل کا ذکر ہے۔
کراچی کی بزرگ خاتون نے امریکا سے آئی خاتون کو بہو قراردیدیا
سعودیہ پلٹ شخص اغوا، پولیس نے ہنی ٹریپ قرار دے دیا
کراچی کی ترقی کا سفر تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے،مرتضیٰ وہابچیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان