چینی ورکرز پر چھ میں سے 5 حملے پی ٹی آئی دور میں ہوئے، احسن اقبال

Ahsan Iqbal

ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو کھری کھری سنا دیں

قومی اسمبلی اجلاس میں عمر ایوب نے اظہار خیال کیا تھا جس میں انہوں نے چینی باشندوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کو اداروں کی ناکامی قرار دیا تھا،عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چینی رہنما پاکستان آئے اور انہوں نے جو چیز باور کرائی جسے اخبارات نے رپورٹ کیاوہ یہ ہے کہ قومی معاشی ترقی اور سی پیک کیلئے سکیورٹی اور استحکام ضروری ہے، چینی عہدیدار کی جانب سے پاکستان میں آکر یہ پیغام دینا، اس سے یہ بات سمجھ آتی ہے کہ یہ سب سے اہم بات ہے، سی پیک جوکہ ملک کے لئے انتہائی اہم ہے، اس کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اپنا گھر درست کریں، ورنہ سی پیک اور مستقبل کی سرمایہ کاری خطرے میں ہے۔ یہاں سے میں سپہ سالار عاصم منیر اور فارمیشن کمانڈرز صاحبان سے مطالبہ کروں گا کہ فوری طور پر کور کمانڈر، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلائی جائے اور اس انٹیلی جنس ناکامی کی وجوہات کا پتا لگایا جائے کہ یہ کیوں ہوا۔

عمر ایوب کے خطاب کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور کہا کہ "قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن عمر ایوب نے چینی باشندوں کیخلاف ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کو انٹیلیجنس کی ناکامی قرار دیکر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ چینی ورکرز کے خلاف تازہ ترین چھ واقعات میں سے پانچ واقعات پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران رونما ہوئے لہذا اپنے گریبان میں جھانکیں”۔
• نومبر 2018 کو کراچی میں چینی قونصلیٹ پہ حملہ
• اپریل 2021 کو کوئٹہ میں چینی سفیر کو نشانہ بنانے کے لئے خودکش حملہ
• جولائی 2021 کو خیبر پختونواہ میں دہشت گردی کا واقعہ جس میں 9 ورکرز ہلاک ہوئے
• اگست 2021 کو گوادر میں چینی ورکرز پہ حملہ
• اپریل 2022 میں کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ

Comments are closed.