اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی،سابق چیف جسٹس عامر فاروق نے پانچ ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کر دی تھی۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے اپنی سینیارٹی کے خلاف معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،اس کے لئےججز نے سینئر وکلاء منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ججز کی جانب سے سنیارٹی کے خلاف دائر کردہ ریپریزنٹیشن مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے سینارٹی کپ خلاف درخواست دائر کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے درخواست میں صدر پاکستان، وفاق اور جوڈیشل کمیشن سمیت رجسٹرار سپریم کورٹ، سندھ، بلوچستان اور لاہور ہائیکورٹس کے رجسٹرار کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینیارٹی میں سینئر پیونی جج تعینات کرنے کے خلاف ریپریزنٹیشن دائر کی گئی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا اب سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184(3) کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے۔

چینی نیوی ہیلی کاپٹر کی فلپائنی طیارے کے قریب خطرناک اڑان

درخواست میں صدر مملکت کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے کہ صدر کو آرٹیکل 200(1) کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات حاصل نہیں اور مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ دوشیزہ حادثے میں ہلاک

Shares: