باغی ٹی وی :ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار)میڈیکل سٹورکاملازم مالک کے پانچ لاکھ کا ٹیکہ لگاکر رفوچکرہوگیا،مالک کی رپورٹ پرتھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی میں داؤد الرحمن ولد خورالرحمن سکنہ نورنگ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں میڈیکل کے کاروبا رسے وابستہ ہوں۔ میراملزم نوید احمد ولد مسعود احمداعوان سکنہ عید گاہ کلاں میری میڈیسن کی رقم گاہکوں سے لے کر فرارہوگیا ہے۔ فروخت کی جانے والی میڈیسن کی رقم پانچ لاکھ روپے ہے۔ تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے مدعی داؤدالرحمن کی رپورٹ پر ملزم نوید احمد کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں