باغی ٹی وی ،چونیاں (عدیل اشرف نامہ نگار) تھانہ سٹی پولیس کی ساجدی ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی، قتل میں ملوث ڈکیت گینگ کے 5 کرندے گرفتار کر لئے گئے، قتل کے علاوہ 9 وارداتوں کا انکشاف، ملزمان سے مسروقہ نقدی، موبائل فونز ، موٹر سائیکلیں اور جدید اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس چونیاں نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی ساجدی ڈکیت گینگ کے 5 کرندوں کو گرفتار کیا ہے۔ قتل ڈکیت گینگ میں سرغنہ ساجد عرف ساجدی, ریاض کھوکھر اشرف، ساجد بشیر، ساجد عارف اور عثمان کے نام شامل ہیں ایس ایچ او جاوید اقبال ہاشمی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 9 وارداتوں کے علاوہ حکیم امجد کو دوران واردات فائرنگ کر کے قتل کیا تھا ملزمان کے قبضہ سے 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ, نقدی, موبائلز، موٹر سائیکلیں، جدید اسلحہ وغیرہ برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ میں 5 پسٹل, رائفلیں, گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ایس ایچ او تھانہ سٹی جاوید ہاشمی، انسپکٹر محمد عباس نے اپنی ٹیم محمد صابر، اے ایس آئی , محمود اے ایس آئی کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایچ او سٹی نے مزید مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا کو بتایا کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر سٹریٹ کرائم، چوری، ڈکیتی و مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان کا تعلق شیخوپورہ, کھوکھر اشرف, چونیاں کے علاقے سے ہے۔ ملزمان تھانہ سٹی پولیس کو قتل، ڈکیتی راہزنی چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ڈی پی او قصور عمران بخاری اور ڈی ایس پی چونیاں فتح احمد کاہلوں نے سٹی تھانہ کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی  2003ء سے اب تک  مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے  ہیں  اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








