علی پور: نوجوان کی ناک کاٹنے والے پانچوں ملزمان گرفتار
ڈی جی خان،مظفرگڑھ،علی پور (باغی ٹی وی )مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور تھانہ خیرپور سادات کے علاقہ میں نوجوان کی ناک کاٹنے والے پانچوں ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتارکرلئے گئے ہیں، ریجنل ہولیس آفیسر سید خرم علی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمظفر گڑھ کی زیر نگرانی سپیشل ٹیم نے 24 گھنٹوں میں واقعہ میں ملوث تمام ملزمان گرفتار کر لیے-
تفصیلات کے مطابق تھانہ خیرپور سادات کے علاقہ میں شہری محمد آصف کے ناک کاٹنے کے مقدمہ نمبر 6/23 بجرم 336/148/ 149 ت پ مورخہ 2023 – 01-07 میں تمام ملزمان 1- فلک شیر، 2- کلیم اللہ، 3- یوسف، 4 سلیم اور 5 سکندر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ریجنل ہولیس آفیسر سید خرم علی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او احمد نواز شاہ کی زیر نگرانی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی، ملزمان نے ایک روز قبل ناجائز تعلقات کے شبہ پر نوجوان کی تیز دھار آلے سے ناک کاٹ دی تھی ۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کا کہنا تھا کہ غیر انسانی سلوک کرنے والے ملزمان کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔