فاروق آباد میں ایک ہی قاتل کی ایک گھنٹے میں 3 واردتیں اور پانچ قتل کر ڈالے

Crime-Scene

،شیخوپورہ، باغی ٹی وی(محمد طلال سے)شیخوپورہ فاروق آبادتھانہ سٹی فاروق آباد کے ایریا میں قتل کی مختلف واداتیں باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریدکے گاؤں میں تنویر نامی شخص نے اپنے 2 معصوم بچوں سمیت اپنی بیوی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔تنویر نامی شخص نے دوسری واردات میں محلہ نور پورہ میں اپنی سالی کو بھی گولیاں ماریں۔تنویر نامی شخص نے پہلی واردات تھانہ صدر شیخوپورہ کے ایریا جھامکے کے قریب فلور مل میں کی ۔فلور مل کے مالک نذیر ہاشمی کو بھی گولیاں مار کر قتل کر دیا۔تنویر نامی شخص نذیر ہاشمی کا کک بتایا جا رہا ہے ۔ایک ہی قاتل نے ایک گھنٹے میں 3 وارداتیں کر دی۔تھانہ سٹی فاروق آباد کی پولیس مصروف تفتیش ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے قاتل کوگرفتارکرلیاہے-
ایک اور واقعہ شاہی میرج ہال بائی پاس روڈ نزد ریگل سٹی نامعلوم افراد کی فائرنگ ۔فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑی روانہ کی۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوراََ ریسپانس کر کے فضل الرحمن ولد غلام محمد عمر 45 سال کی لاش کوDHQ ہسپتال شفٹ کر دیا۔

Leave a reply