سب انسپکٹر نے کانسٹیبل کی 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

54سالہ بھوپیندر سنگھ کو حراست میں لے لیا اور اسے معطل کر دیا
0
116

جے پور :بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس کے ایک سب انسپکٹر نے ایک کانسٹیبل کی کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار کی شناخت بھوپندر سنگھ کے نام سے ہوئی جس نے الیکشن ڈیوٹی کے دوران جمعہ کی سہ پہر کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا-

راجستھان کے علاقے دوسہ میں سب انسپکٹر بھوپیندر سنگھ نے کانسٹیبل کی 5 سالہ بچی کی عصمت دری کی واقعے کا انکشاف ہوتے ہی علاقے کے لوگ سخت مشتعل ہوئے اور تھانے پر حملہ کر کے وہاں توڑ پھوڑ کی۔

ملز م نے خود کو تھانے کے ایک کمرے میں بند کر لیا لیکن مشتعل لوگ تھانے کی ایک کھڑکی توڑ کر اسے گھسیٹے ہوئے ایک چوراہے پر لے گئے اور خوب مار اپیٹا پولیس نے بعد ازاں54سالہ بھوپیندر سنگھ کو حراست میں لے لیا اور اسے معطل کر دیا ۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس بجرنگ سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ بچی تشویش ناک حالت کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، متاثرہ بچی کے اہل خانہ کی مدعیت میں بھوپندر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کروا لیا گیا۔
https://x.com/DrKirodilalBJP/status/1722947010993836164?s=20
بی جے پی کے ایم پی کیرودی لال مینا نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ بچی کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں بہت زیادہ غصہ پایا جاتا ہے، میرا موقع پر پہنچنے کا مقصد متاثرین کو انصاف دلوانا ہے انہوں نے متاثرہ بچی کے علاج کیلیے 50 لاکھ روپے کا اعلان کیا کیرودی لال مینا نے کہا کہ میں یہاں متاثرین کی مدد کرنے آیا ہوں، میرے لیے سب سے زیادہ الیکشن کے بجائے بچی کو انصاف دلانا ہے۔

راجستھان کی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا گیا ہے، کیس کو بہت جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، پولیس اہلکار کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے جا چکے۔

Leave a reply