جھنگ:طالب علم پر تشدد کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

باغی ٹی وی جھنگ(عظیم حمید نامہ نگار)ڈی پی او کا فوری ایکشن طالب علم پر تشدد کرنے والے 5 ملزمان پولیس نے گرفتارکرلئے ،مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق جھنگ میں علاقہ تھانہ موچیوالا میں طالب علم پر تشدد کے معاملہ کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا فوری ایکشن ،طالب علم پر بہیمانہ تشدد کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں اور تھانہ موچیوالا پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ڈی پی او جھنگ نے کہاہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔