امریکا میں 5 سے 11 برس کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری

0
44

امریکا میں 5 سے 11 برس کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ادارے ایف ڈی اے نے 5 سے 11 سال کے بچوں کو فائزر، بائیو این ٹیک ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے جو امریکا میں بچوں کو کویڈ ویکسین کا پہلا شاٹ ہوگا-

رپورٹ کے مطابق بچوں کو ویکسین لگانے کا عمل اگلے ہفتے سے شروع کیا جائے گا ایف ڈی اے کے فیصلے سے توقع ہے کہ یہ ویکسین 28 ملین امریکی بچوں کو دستیاب ہو گی، جن میں سے اکثر سکول واپس آچکے ہیں۔

امریکا :ایف ڈی اے کی 5 سے 11 سال کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کی حمایت

چین، کیوبا اور متحدہ عرب امارات سمیت صرف چند دیگر ممالک نے ہی اب تک اس عمر اور اس سے کم عمر کے بچوں کے لیے کووِڈ 19 کی ویکسین کی منظوری دی ہے۔

ایف ڈی اے کی طرف سے چھوٹے بچوں میں فائزر ویکسین کی 10 مائیکروگرام خوراک کی اجازت دی گئی ہے، جو 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو دی جانے والی ویکسین سے 30 مائیکرو گرام سے کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں اب تک 58 فیصد افراد مکمل ویکسین لگوا چکے ہیں جبکہ ایسے بہت سے امریکی ہیں جو ویکسین کے خلاف ہیں اور اس کے لیے خدشات میں مبتلا ہیں وہ اپنے بچوں کو بھی ویکسین لگوانا نہیں چاہیں گے۔

امریکا کا کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی مسافروں پرلگائی گئیں سفری پابندیاں ختم…

فائزر اور بائیو ٹیک کے مطابق ان کی ویکسین نے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے کلینیکل ٹرائل میں کورونا وائرس کے خلاف 90.7 فیصد افادیت ظاہر کی ہے-

اس سے قبل ایف ڈی اے نے 12 سے 15 سال کے نوجوانوں میں ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی جبکہ 16 سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کی مکمل اجازت دی گئی تھی۔

کمسن بچوں میں کوویڈ 19 کی بیماری کے شدت اختیار کرنے کا عمومی طور پر امکان کم ہی ہوتا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے کورونا وائرس کے اثرات دوسروں تک تیزی سے پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

سپین حکومت کا کورونا ایمرجنسی کے دوران لئے گئے جرمانے کی رقم عوام کو واپس کرنے کا…

Leave a reply