اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے 27 مشہور یوٹیوب چینلز کی بندش کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مزید 5 یوٹیوب چینلز کی بندش کے حکم کو معطل کر دیا گیا ہے۔
6 یوٹیوبرز نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کے 8 جولائی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے سماعت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مخدوم شہاب الدین، اوریا مقبول جان، عبدالقادر، عزیر انور اور عمیر رفیق کے یوٹیوب چینلز کی بندش کے حکم کو معطل کر دیا ہے۔
دوسری جانب، سینئر صحافی حبیب اکرم کی عدم حاضری کے باعث ان کی اپیل پر فیصلہ نہ ہو سکا۔ عدالت نے ان کی حاضری اور دلائل کے لیے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔واضح رہے کہ 8 جولائی کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایف آئی اے کی درخواست پر 27 معروف یوٹیوب چینلز، جن میں مطیع اللہ جان، اسد طور، اوریا مقبول جان اور صدیق جان شامل ہیں، کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
سیالکوٹ: شیراز عرف شم پم گینگ کے 4 خطرناک ڈاکو گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد
ڈاکٹرجمیل جالبی،علم و ادب کے آفتاب کا سحرانگیز جائزہ