50 سال پرانا بم برآمد
قصور کے علاقے کنگن پور کے نواح سے 1971 کی جنگ کا مارٹر گولا برآمد
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے علاقے کنگن پور کے نواحی گاؤں تانگڑیاں میں کل ویران کھیتوں میں بچے گراونڈ بنا رہے تھےکہ 6 فٹ لمبا میزائل برآمد ہوا جو کہ 1971 کی جنگ میں گرا تھا اور چل نا سکا تھا
سول ڈیفینس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو فوری طلب کر لیا گیا اور مقامی پولیس نے پہنچ کر علاقے کو سیل کرکے مارٹر گولے کو فوج و رینجرز کے آنے تک اپنی تحویل میں رکھا اور بعد میں مارٹر گولا بم ڈسپوزل اسکواڈ کے کلیئر کرنے کے بعد فوج کے سپرد کر دیا گیا