fbpx

نچلے گریڈ کے ملازمین کے الاونس میں 50 فیصد اضافہ ،عمران خان نے وعدہ پورا کردیا

اسلام آباد : نچلے گریڈ کے ملازمین کے الاونس میں 50 فیصد اضافہ ،عمران خان نے حق ادا کردیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی بجٹ 2021، نچلے گریڈ کے ملازمین کے الاونس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 5 تک کے ملازمین انٹیگریٹڈ الائونس 450 روپے سے بڑھا کر 900 روپے کر دیا، جبکہ اردلی الائونس 14 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 17500 کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ وفاقی بجٹ میں کم سے کم تنخواہ 20ہزار مقرر کر دی گئی ۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک اضافہ ،پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.