50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ کیسے مکمل ہو گا؟ وزیراعظم نے اجلاس میں بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تعمیرات سیکٹر کی بحالی و فروغ سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں تعمیرات سیکٹر کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ،املاک کی خریدو فروخت میں درپیش مسائل، ٹیکسز کی شرح، بینکوں کےسرمائے کےبارے میں مشکلات پر بریفنگ دی گئی،وزیراعظم کو تعمیرات سیکٹر میں بلڈرز، کانٹریکٹرز ، ڈویلپرز کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی،
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
تعمیرات کے حوالہ سے مسائل حل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،کمیٹی میں چیئرمین ایف بی آر، گورنراسٹیٹ بینک، وزی ر خزانہ پنجاب اور چیف سیکریٹری شامل ہیں،کمیٹی کو24 گھنٹوں میں ٹیکسوں، بینک کےقرضوں کی فراہمی سے متعلق سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،تعمیرات کے شعبے میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کےبارے میں مختلف تجاویز پر تفصیلی غورکیا گیا .
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو رجسٹریشن کے بارے میں درپیش مسائل، کرپشن جیسے ایشوز پربھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرات سیکٹر کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،تعمیرات کے شعبے سے صنعتوں کو ترقی اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا، تعمیرات کے شعبے سے چالیس کے لگ بھگ صنعتیں منسلک ہیں،تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے ہی 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ مکمل ہوگا،