50مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی تھانے میں بند

0
43

لاہور: 50مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے تھانے میں بند کردیا۔

باغی ٹی وی :ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور نے 45 مرتبہ ٹریفک سگنل اور 05 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی جس پر گاڑی کو ٹریفک پولیس نے تھانے میں بند کردیا اور ڈرائیور پر 24 ہزار 500روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور کاغذات بھی قبضہ میں لےلیے گئے

آئی جی سندھ کا غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ٹریفک پولیس چیف منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں گزشتہ روز 21 گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں ڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب قبل ازیں اسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کراچی اور صوبے کے تمام اضلاع میں گاڑیوں کی غیر قانونی نمبر پلیٹس اور بلیو، گرین رنگوں یا دیگر پولیس لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کی شاہراہوں اور ہائی ویز پر رواں دواں نجی ملکیت کی گاڑیوں پر نصب بلیو، گرین نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، یہ عمل قانون سے تجاوز کے زمرے میں آتا ہے، پرائیویٹ گاڑیوں پر بلیو/گرین نمبر پلیٹس کا استعمال سراسر غیر قانونی اور ماورائے قانون ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا تھا کہ اس قسم کے رجحان کے سدباب اور حوصلہ شکنی کے لیے ایف آئی آرز کے اندراج سمیت تمام تر ضروری قانونی کارروائی اشد ضروری ہےتمام ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور ٹریفک پولیس غیر قانونی بلیو گرین نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف فی الفور ایک ٹھوس اور مربوط مہم کا آغاز کریں اور کارروائیوں کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کریں۔

شہبازشریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات،مکمل تعاون کی یقین دہانی

Leave a reply