راولپنڈی میں 50 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر ان کے دیور نے مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلا دیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے،
ابتدائی طور پر ملزم نے دعویٰ کیا کہ واقعہ کمپریسر پھٹنے سے پیش آیا، تاہم پولیس کی تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا کہ 2 روز قبل دھمیال میں خاتون کو آگ لگا کر جلایا گیا تھا،واقعے کی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس افسر (سی پی او) سید خالد حمدانی نے نوٹس لیا اور فوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، مقتولہ کے دیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہونے پر رپورٹ میں قتل کی دفعہ شامل کر دی گئی ہے،قائداعظم کالونی دھمیال کے رہائشی 23 سالہ محمد شہزاد احمد بھٹی نے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرائی، انہوں نے بیان دیا کہ وہ کام پر تھے جب انہیں اپنے چچا کی کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ان کی والدہ کمپریسر پھٹنے کے باعث جل گئی ہیں۔