پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 45 سے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مہمند میں دراندازی کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منصوبہ ناکام بنا دیا۔رپورٹ کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں دہشت گردوں کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا، جس میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے، جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے ارادے سے داخل ہوئے تھے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ 13 سے 15 اکتوبر 2025 کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیرِ اثر دہشت گرد تنظیم ’الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے تھے.
جھوٹی خبریں اور جعلی ویڈیوز،افغان طالبان اور بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقاب

جمہوری عمل کمزور ہونے کی مثالیں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے لیے وارننگ،تجزیہ:شہزاد قریشی

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 3 فلسطینی شہید

Shares: