سماٹ سندھیوں کی 500 سالہ تاریخ
تحریر : بلاول سموں
سندھ پر 712 ســے لیکـر 1024 تک کے 312 سال عــربوں کا قبــضہ رھا لیـــکن سماٹ قوم 312 سـال کی غلامی اور طویل جدوجہد کے بعد بلآخــر 1024 میــں سنــدھ پر عربوں کی حکمرانی ختم کرنے میں کامیاب ھوگئی تھی۔ اس لیـے 1024 سے لیکر 1335 کے 311 سال تک سمــاٹ قـــوم کا ســومرا خاندان سندھ کا حکمــران رھــا اور 1335 سـے لیکر 1520 کے 185 سال تک سماٹ قوم کے سمہ خاندان کی سندھ پر حکمران رھی۔ لیکـن 1520 میں ترک نژاد ارغونوں نے سندھ پر قبــضہ کـــرلیا۔ اس لیــے 1520 ســــے لیکر 1554 تک 34 ســـال ترک نژاد ارغـــونوں کی سندھ حکمرانــی رھـی۔ جبکہ 1554 سے لیکر 1591 تک 37 ســـال ترک نژاد ترکــھانوں کی سندھ حکمرانی رھی۔ جس کــے بعد مغلوں نے سندھ پر قبضہ کرلیا۔ اس لیے 1591 سے لیکر 1701 تک 110 سال مغلوں کی حکمرانی رھی۔ گــوکہ 1591 ســے لیکر 1701 تک سنــدھ پر مغلوں کـــی حکمرانی رھی۔ لیکن پنجاب میں پنجابیوں کی مزاحمت کے بڑھنے کی وجہ سے مغلوں کــی پنجاب میـں حکمرانی کمزور ھونا شروع ھوگئی۔ جس کــی وجہ سے دھلی میں بیٹھ کر مغلوں کــو براہ راســت سنــدھ پر اقتـــدار کو برقرار رکھنا مشــکل ھوگیــا تھا۔ اس لیے دھلی دربار ســے تعلقات کــی وجہ سے 1701 سے عباسی کلھوڑا کـــو سنـدھ پر حکمرانی کرنے کا موقع مل گیا اور 1701 سـے لیکر 1783 تک کے 82 سال عــربی نژاد عباســی کلھوڑا کی سندھ پر حکمرانی رھی۔عباسی کلھــوڑا چــونکہ عــربی نژاد تھــے اور انکـی سندھ میں اکثریت نہیں تھی۔ جس کی وجہ ســے سـماٹ سندھیوں پر حکمرانی کرنے کـــے لیـــے عباســـی کلـــھوڑا کـــو پنجاب سے کـــردستانـــی نژاد تالپــور بلوچ لانے پڑے تاکہ بلوچ قبائل کـــی مدد ســـے عباسی کلھوڑا کو سندھ میں سماٹ سندھیوں پر حکمرانی کرنے میں مدد مل سکے۔ لیکن نادر شاہ افشار کــے ایران کا حکـمراں بن جانـے اور دھلی پر 1739 میں نادر شاہ افشار کــے حملــے کـے بعد مغل حکمرانوں کے کمزور ھوجانـے۔ جبکہ 1747 میں نادر شاہ افشار کے دســتِ راست احـمد شاہ ابدالی کے افغانستان کــی سلطنت قائم کرکے افغانستان میں درانی حکـومت قائم کرلینے کی وجہ سے تالپور بلوچ نے عباســـی کلـــھوڑا کـــے ساتھ مل کر سماٹ سندھیـــوں پر حکـمرانی کرتے رھنے کے بجائے مغل سلطنت کــی آشیرباد اور ایران کے قاجار خاندان کـــی معاونت سـے 1783 میں ھالانی کـــے مقام پر عباســی کلھوڑا کـــے ساتھ جنگ کرنـے کے بعد عباسی کلھوڑا کی حکومت ختم کرکـــے سنـــدھ پر خــود حکمرانی کرنا شروع کردی۔ لہٰذا 1783 ســے لیـکر 1843 تک کے 60 سال کردستانـــی نژاد تالپــور بلوچ کــــی سندھ پر حکمرانـــی رھـــی۔ لیکن 1843 میں سندھ پر قبضہ کـــرکــــے انگریزوں نــے تالپور بلوچ کی حکمرانـــی کــو ختم کردیا اور خود سندھ کے حکـــمراں بن گئـــے۔ اس لیــے 1843 سے لیکر 1947 تک کـــے 104 سال سندھ پر انگریزوں کی حکمرانی رھی۔
پاکستان کے 1947 میں قیام کے بعد پاکستان
کا وزیرِ اعظـــم یوپی کـــے اردو بولنـــے والــے ھندوستانــی لیاقت علی خان کے بن جانے سے اور کــراچی کـــے پاکستان کا دارالحکومت بن جانــے کے بعد ستمبر 1948 میں پاکستان کی گورنمنٹ ســـروس میـــں امیـــگرنٹس کے لیے %15 اور کراچـــی کــے لیـے %2 کوٹہ رکھ کر لیاقت علــی خان نـے یوپی ‘ سی پی سے اردو بولنے والے ھندوستانی لا کر کراچی اور سندھ کــے دوسرے بڑے شہروں میں آباد کرنا شروع کر دیـــے اور ھندو سماٹ سندھیوں کو سندھ سے نکالنا شروع کردیا۔ اس عمل کــے دوران سندھ کے مسلمان سماٹ سندھیــوں نے تو مزاھمت کی لیکن عربی نژاد اور بلــوچ نژاد اشــرافیہ نے وزیرِ اعظم لیاقت علی خان کـے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ اس لیے ھی لیاقت علی خان نے سندھ کے سماٹ وزیر اعلی ایوب کھـــوڑو کـو ھٹا کر عربی نژاد پیر الٰہی بخش کــو سندھ کا وزیر اعلی بنا دیا۔ عربـی نژاد پیر الٰہی بخش نے ھندوستان سےلا کـــر کراچــی میـــں آباد کیـــے جانــے والــے مھاجروں کے لیے 1948 میں پہلی کالونی پی آئــی بــی کـــالونی (پیـر الٰہی بخش کالونی) بنائـــی۔ جس کـــے بعد ھنــــدوستان سے لا کر کراچــی میں آباد کیے جانے والے مھاجروں کے لیــے سنــدھ حکــومت کــی ســـرپرستـی میں کالــونیاں بنانــے اور ھنـــدو سـماٹ سندھیوں کــو سندھ سـے نکالنے کا سلسلہ منصوبہ بندی کے ساتھ اور تیزی سے شروع کردیا گیا۔سندھ کـے اصل باشندے ‘ سماٹ سندھی پہلے ھی اکثریت میں ھونــے کـے باوجود ‘ صدیوں سے عربی نژاد اور بلوچ نژاد کی بالادستی کی وجہ سـے نفسیاتی طور پر کمتری کے احساس میں مبتلا تھــے۔ لیکــن ھندو سماٹ سندھیوں کـــو سندھ ســـے نکال دینــے ســے سندھ میں سماٹ سنــدھیوں کـی آبادی بھی کم ھو گئی۔ جس کی وجہ سے سندھ کے شہری علاقوں پر یوپـــی ‘ ســـی پـــی کــــی اردو بولنــــے والی ھندوستانــی اشرافیہ کی اور سندھ کے دیہی علاقــوں پر عــربی نژاد اور بلوچ نژاد اشرافیہ کـــی مکمل سماجـــی ‘ سیاســـی اور مــعاشی بالادستــی قائم ھــو گئــی اور سـماٹ سندھی مستــقل طور پر سماجی ‘ سیاسی اور معاشی بحران میں مبتلا ھو گۓ.
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved