5000 کا جرمانہ معاف کروانے چودھری پرویز الہیٰ دو برس بعد عدالت پہنچ گئے
5000 کا جرمانہ معاف کروانے چودھری پرویز الہیٰ دو برس بعد عدالت پہنچ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ہونے والے جرمانے کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا
چودھری پرویز الہیٰ نے لاہور ہائیکورٹ میں وکیل کے توسط سے درخواست دائر کی ہے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ چوہدری پرویزالہٰی کی درخواست پرسماعت کریں گے،درخواست میں چوھدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی الیکشن کمیشن نے غیر قانونی جرمانہ کیا ، عدالت سے استدعا ہے کہ اس کو ختم کیا جائے.
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے چوھدری پرویز الہیٰ کو نوٹس 12 جولائی 2018 کو جاری ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پینا فلیکس کا استعمال کیا گیا،یہ ضابطہ اخلاق کی شق 26 کی خلاف ورزی ہے اسلئے پیش ہو کر جواب دیں، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 5000 روپے جرمانہ عائد کر دیا
دو برس بعد اب چودھری پرویز الہیٰ 5000 کا جرمانہ ختم کروانے عدالت پہنچ گئے اور لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی.