پانچ ہزار روپے کی پہچان کیسے ہو سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ویڈیو جاری کر دی

0
198
notw

پانچ ہزار کے نوٹ میں دھوکہ دہی کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ایک ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں صارفین کو 5 ہزار روپے کے اصلی کرنسی نوٹ کی پہچان کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے.اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ویڈیو میں 5 ہزار روپے کے نوٹ میں موجود نشانیاں بتائی گئی ہیں جن کے ذریعے شہری اصلی اور نقلی نوٹ میں فرق کرسکتے ہیں۔بینک دولت پاکستان کے مطابق 5 ہزار کے کرنسی نوٹ کی طباعت منفرد کاغذ پر کی گئی ہے جسے ہاتھ سے چھونے پر منفرد احساس ہوتا ہے۔جاری کردہ ویڈیو کے مطابق 5 ہزار کے اصلی کرنسی نوٹ کی پہچان 7 نشانیوں کی مدد سے ہوسکتی ہے۔
ان میں قائد اعظم کا واٹر مارک، ، آرپار نظر آنے والا ہندسہ، پوشیدہ ہندسہ، ابھری ہوئی چھپائی، رنگ بدلتا قومی پرچم، حفاظتی دھاگہ، بینائی سے محروم افراد کے لیے ابھرے ہوئے نشانات تاکہ وہ کرنسی نوٹ کی مالیت کا اندازہ لگا سکیں شامل ہیں۔

Leave a reply