اقوام متحدہ فیک نیوز کیخلاف ٹاسک فورس بنائے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری

گروپ آف فرینڈز کے ایک ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ فیک نیوز کی سرکوبی کیلئے انٹرایجنسی ٹاسک فورس بنائے۔ تاکہ جعلی خبروں اور غلط معلومات کاخاتمہ ہوسکے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ حکومتوں اور ان کے متعلقہ اداروں کی غلط معلومات کا سراغ لگانے، تجزیہ کرنے اور اسے بے نقاب کرنے کا نظام بنائیں جس میں قومی اور بین الاقوامی محققین اور ان اداروں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کی جائے جو غلط معلومات کا سراغ لگانے میں معاون ثابت ہوں۔
وزیرخارجہ نے مزید کہاکہ: اقوام متحدہ کا محکمہ اطلاعات اس سلسلے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اور اس اقدام سے جھوٹی خبروں کا سدباب کرنا ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ: انسانی حقوق ، مختلف کمیونٹیز اور ریاستوں کے درمیان آپسی تعلقات پر غلط معلومات کے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے بھی یہ ضروری ہے ہم سب مل کر فیک نیوز کا جڑ سے خاتمہ کریں تاکہ ریاستوں اور کمیونٹیز کے درمیان کسی بھی پید ا ہونے والی غلط فہمی کو روکا جاسکے۔

Comments are closed.