مزید 51 فلسطینی شہید ہوگئے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں مزید 51 فلسطینی شہید ہوگئے۔
قطری نشریاتی ادارے کے مطابق غزہ سٹی سمیت مختلف علاقوں میں نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ عارضی کیمپ پر حملے میں 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، جب کہ شہر کے شمال مغربی حصے میں شدید گولہ باری اور ریموٹ کنٹرول حملے کیے گئے۔ شمال مشرقی حصے میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی فضائیہ نے مغربی غزہ سٹی کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا جہاں بے گھر افراد نے پناہ لی ہوئی تھی، اس حملے میں 2 بچے شہید ہوئے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق غزہ سٹی کے تفاح محلے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 افراد شہید ہوئے، جب کہ یعبد قصبے پر چھاپے کے دوران 29 سالہ فلسطینی شخص کو شدید زخمی کردیا گیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔غزہ کے شَتی پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملے میں الشفا میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کے بھائی ماجد اور ان کی اہلیہ شہید ہوگئے۔محمد ابو سلمیہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ "میں صدمے اور غم میں ڈوب گیا جب اپنے بھائی اور اس کی بیوی کی لاشیں دیکھیں۔”
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 65 ہزار 208 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 271 ہوچکی ہے۔اس دوران 2 ہزار 518 افراد امداد کی تلاش کے دوران شہید اور 18 ہزار 449 زخمی ہوئے۔ بھوک سے مرنے والوں کی تعداد 164 ہے جن میں 32 بچے شامل ہیں۔
فلسطینی سول ڈیفنس کے مطابق اگست میں اسرائیل کی بڑی کارروائی کے آغاز کے بعد سے غزہ سٹی کی نصف آبادی، یعنی تقریباً 45 لاکھ افراد شہر سے نکل چکے ہیں۔
کراچی ٹیکس بار کی گوشوارے جمع کروانے میں توسیع کی درخواست
کراچی نے کبھی کسی کی بدمعاشی قبول نہیں کی،خالد مقبول صدیقی
پھالیہ میں پنجاب وسیب کا احتجاج، سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا مطالبہ