گوجرخان کی 2 صوبائی نشستوں پر 53 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) گوجرخان میں پنجاب اسمبلی کے 2 حلقوں PP 8 اور PP9 کے لئے کل 53 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ھیں گوجرخان شہر اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل پی پی 8 کے لئے 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ پی پی 9 کے لیے 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں کئی سابق ممبران صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں پی پی 8 سے سابق ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر اور پی پی 9 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ھیں پی پی 8 سے دو خواتین نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ھیں
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved