ننکانہ :بابا گرو نانک دیو جی کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات، ریسکیو 1122 نے ایمرجنسی کور پلا ن جاری کر دیا

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)بابا گورونانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کی تقریبات پر ریسکیو1122نے ایمرجنسی کور پلان جاری کر دیا ہے۔محمد اکرم پنواربابا گورونانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ننکانہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ریسکیو افسران نے شرکت کی

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بابا گورونانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کی تقریبات پر ریسکیو1122کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات اور ایمرجنسی کور پلان کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پلان ترتیب دے کر تمام ریسکیو سٹاف اور آفیسرزکو ڈیوٹیاں سونپ دی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتا یا کہ بابا گورونانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات کے دوران260 ریسکیورز اور افسران تعینات کئے گئے ہیں مرکزی گوردوارہ جنم استھان اور دیگر گوردواروں میں 8 ایمبولینسز،3 فائر وہیکلز اور 20 موٹر بائیک ریسکیو سروسز موجود ہوں گی۔

کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اہم مقامات پر ریسکیو موبائل پوسٹیں، فائر سیفٹی پوسٹ،سروور پر واٹر ریسکیو پوسٹ اور ریپڈ ریسپانس ٹیمیں ہمہ وقت ہائی الرٹ رہیں گی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے ریسکیو اہلکاروں سے خطاب میں کہا کہ عوامی خدمت ریسکیورز کی اولین ترجیح ہے اس طرح کے انٹرنیشنل میگا ایونٹ پر انتہائی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ افسران اور انچارجز متعین کردہ ڈیوٹی پوائنٹس پر ہائی الرٹ رہیں گے مزید براں تمام ریسکیورز میلے پر آنے والے یاتریوں سے خوش اخلاقی اور بھرپور معاونت کے ساتھ پیش آئیں

Leave a reply