بھارت کابزدلانہ حملہ/ بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی اقوام عالم کےلیےخطرہ بن گئی-

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی سنگین انسانی جرائم میں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی،بھارت کے بزدلانہ حملہ کےوقت پاکستا نی فضائی حدود میں57 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں، متعدد قومی و غیر ملکی ایئرلائنز بشمول ایمیریٹس، قطر، پی آئی اے کی نہ صرف پروا زیں منسوخ ہوئیں بلکہ تاخیر کا شکار ہوئیں، 10پروازوں کا رخ موڑا گیا، 7 تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ 40 مزید دوران پرواز خطرے سے دوچار رہیں-

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کی بھی پرواہ نہ کی، بھارت کے بزدلانہ حملے نے ہزاروں قیمتی جانیں خطرے میں ڈالیں،بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی خطے میں بڑے انسانی سانحے کا پیش خیمہ بن سکتی تھی، عالمی برادری کو بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا سخت نوٹس لینا چاہیے-

Shares: