ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 135 ارب 35 کروڑ روپے سے 587 منصوبے مکمل ہوں گے-کمشنر

ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کی سکیموں کو وقت سے قبل مکمل کرایا جائے گا

ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان)ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 135 ارب 35 کروڑ روپے سے 587 منصوبوں کو مکمل کرایا جائیگا ۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکموں کو الرٹ کردیا عید کے بعد افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کےلئے پابند کردیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک ،سلمان لودھی،خالد پرویز اور اور ڈاکٹر منصور بلوچ اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے بریفنگ دی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں عید کے بعد ترقیاتی منصوبوں کو فوکس کیا جائے۔نگران حکومت کے چار ماہ کےلئے دئیے گئے ڈویلپمنٹ بجٹ کو مقررہ معیاد کے اندر خرچ کیا جائے تاہم ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کی سکیموں کو وقت سے قبل مکمل کرایا جائے گا۔کمشنر ڈی جی خان نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے باقاعدہ ٹائم لائنز مقرر کردیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔مقررہ ٹائم لائنز پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں منصوبوں کی کڑی نگرانی کریں۔منصوبوں کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی غیر جانبدار ذرائع سے کراس چیکنگ کرائی جائے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں587 منصوبوں کےلئے 135 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 85 نئے اور 414 پرانے منصوبے شامل ہیں۔88 نیو انڈیکشن کےلئے بھی آٹھ ارب 20 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

Leave a reply