قصور
5 اگست 2019 یومِ استحصال کشمیر, قوم سراپا احتجاج،ملک بھر کی طرح قصور میں بھی بلیک ڈے
تفصیلات کے مطابق 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ظلم و استبداد کی نئی تاریخ رقم کی اور آج اس واقعہ کو 6 سال گزر چکے ہیں مگر کشمیری عوام کی صدائیں آج بھی دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں
اس موقع پر پاکستان بھر کی طرح قصور میں بھی بلیک ڈے منایا جا رہا ہے
واضع رہے کہ بھارت کی فسطائی حکومت نے آرٹیکل 370 اور 35A کا خاتمہ کر کے نہ صرف کشمیری عوام سے ان کا حق چھینا تھا بلکہ بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی انتہا کر دی ہے
مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بدل دیا گیا جہاں لاکھوں کشمیری آج بھی بھارتی مظالم کا شکار ہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کا دن یومِ استحصال اور یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے ہر شہر، گلی، چوک اور سوشل میڈیا پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی جاری ہے
قوم کا ہر فرد بھارت کے اس جابرانہ اقدام کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے
حکومتِ پاکستان، عسکری قیادت، میڈیا، سول سوسائٹی اور عوام نے ایک مرتبہ پھر یہ عہد دہرایا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور
کشمیری عوام تنہا نہیں پاکستان ان کے ساتھ ہے
کشمیر بنے گا پاکستان
ان شاءاللہ