اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں بہت جلد ’فائیو جی‘ انٹرنیٹ سروسز شروع کی جائیں گی۔

وزیر آئی ٹی شزافاطمہ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آئندہ 4 سے 6 ماہ کے اندر تمام اقدامات مکمل کر لیے جائیں گے اور پاکستان میں 5G متعارف ہوگا،کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دے دی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسپیکٹرم کی نیلامی کےعمل میں تمام بین الاقوامی معیارات کو ملحوظ خاطر رکھا گیااور اسی بنیاد پر اسپیکٹرم کی قیمت، ادائیگی کی شرائط اور نیلامی کے ڈیزائن کے حوالے سے سفارشات دی گئیں، انٹرنیٹ ہی پورے ڈیجیٹل نظام کی بنیاد ہے، ڈیجیٹل پاکستان کے سفر کو تیز کر رہے ہیں۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کوجلد کابینہ میں پیش کریں گے، ٹیلی کام سیکٹر سمیت دیگر متعلقہ فریقین سے مشاورت یقینی بنائی جائے گی 600 میگاہرڈز اسپیکٹرم کی آکشن کرنے جا رہے ہیں، اور کوشش ہے کہ فروری 2026 کے پہلے ہفتے تک یہ عمل مکمل کر لیا جائےاسپیکٹرم نہ ہونے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار عالمی معیار کی نہیں، جلد پاکستان میں فائیوجی متعارف کرا رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے پی آئی اے کی نجکاری اور فائیو جی اسپیکٹرم آکشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی وقت میں پی آئی اے کی بولی کا عمل مکمل جبکہ فائیو جی اسپیکٹرم آکشن کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔

رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئیپاکستان ریلویز نے سال 2025 میں حاصل آمدن کی تفصیلات جاری کر دیں

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی بولی اور فائیو جی اسپیکٹرم کے آکشن کی منظوری کو براہ راست نشرکیا گیا، مشرف زیدی نے کہا کہ الحمدللہ، وزیراعظم کی قیادت میں مہینوں کی انتھک محنت، پالیسی پر غور و خوض اور مذاکرات نے بالآخر عملی نتائج دکھانا شروع کر دیے ہیں۔

کچھ روز قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کے اجلاس میں چیئرمین امین الحق نے ناقص کنیکٹیویٹی اور بڑھتے سائبر کرائمز پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا تاہم اس موقع پر وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے 5 جی کی نیلامی سے متعلق کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر 2030 تک کا کنیکٹیویٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے، جو آئندہ چند ہفتوں میں لانچ کیا جائے گا، فائیو جی کی لانچنگ سے قبل تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا گیا

Shares: