قصور:تھانہ کنگن پور پولیس کی کارروائی،5 سال سے مقدمہ قتل میں اشتہاری مجرم گرفتار

قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو)تھانہ کنگن پور پولیس کی کارروائی،5 سال سے مقدمہ قتل میں اشتہاری مجرم گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کنگن پور عابد محمود چھینہ کی قیادت میں 5 سال قبل قتل کے مقدمہ میں مفرور خطرناک اشتہاری مجرم ندیم عرف دیمی جو کہ بستی ڈھینگیانوالی میں 6 بچوں کے باپ شفیق احمد کو قتل کرنے کے بعد دبئی فرار ہو گیا تھا کو مسلسل محنت سےگرفتار کر لیا گیا۔ ناحق قتل ھونے والے شفیق کے ورثاء نے پولیس کو دعائیں دیں ۔
اسی طرح دو اور کارروائیوں میں منشیات فروشی کے دھندہ میں ملوث عادی ملزمان اسد شاہ اور خالد رحمانی تقریبا 1400 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار۔ مقدمات درج
نئے سال کے جشن کے لئے شراب فروخت کیلئے رکھنےکےجرم میں وکیل ماچھی اور ساجد عرف ساجی رنگےھاتھوں گرفتار، تقریبا 65 لٹر شراب برآمد، مقدمات درج ،علاقہ کو منشیات فروشوں اور جرائمپیشہ افراد سے پاک کرنے کا مشن جاری ھے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیاں جاری رھیں گی

Comments are closed.