ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔
باغی ٹی وی: بارش کے باعث پاک بھارت میچ ختم، دونوں ٹیموں کو پوائنٹ مل گیا،سری لنکا کے شہر کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں جاری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 266 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی،بارش کے باعث تیسری بار پاک بھارت میچ روک دیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان کی بیٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی۔
قبل ازیں بارش کے بعد میچ شروع کرنے کے بعد اوپنر شبھمن گل 10 بنا کر حارث روف کے بال کا شکار ہوئے ،تاہم حارچ روف نے 15 اوورز میں دوسری وکٹ حاصل کی، اب تک کے میچ میں شاہین اور حارچ نے دو دو وکٹ اپنے نام کئےپاک بھارت ٹاکرہ میں ایک دفعہ پھر بارش شروع ہو گئی،بھارتی کھلاڑی اب تک 11.2 اورز پر 51 رنز بنا چکے ہے،تاہم اس دوران 3 وکٹ بھی گر چکے ہیں-
ابتدائی 10 اوورز میں بھارت کی 3 ووکٹیں گر گئیں حارث رؤف نے اپنے دوسرے اوور میں پہلی وکٹ حاصل کی پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم کی تیسری وکٹ 48 رنز پر گر گئی بھارتی کھلاڑی شریاس کو حارچ روف نے 14 رنز پویلین واپس کر دئیے گئے ،قومی ٹیم نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کر کے شاہین شاہ آفریدی پہلی وکٹ روہت شرما اور دوسری وکٹ ویرات کوہلی کو 4 رنز پر اپنی خطر ناک بال کا نشانہ بنا ڈالا بھارتی کپتان روہت شرما 22 گیندوں پر 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی 7 گیندوں پر 4 رنز بنا سکے، دونوں کھلاڑیوں کو شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا،پاکستان کے خلاف بھارت کی چوتھی وکٹ 66 رنز پر گری-
بھارت کی پانچویں وکٹ 204 کے مجموعی اسکور پر گری جب ایشان کشان 81 گیندوں پر 82 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ہارڈیک پانڈیا 239 کے مجموعی اسکور پر 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہوںنے 90 گیندوں کا سامنا کیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور حارث رؤف نے 3 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین آفریدی نے ویرات کوہلی، روہت شرما، ہارڈیک پانڈیا اور رویندرا جدیجا کو جبکہ حارث رؤف نے شبمن گِل، شیرس ایر، ایشان کشان کو پویلین بھیجا۔ نسیم شاہ نے شردل ٹھاکر کی وکٹ حاصل کی۔
بارش کے باعث میچ روک دی گئی پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ،وکٹ پر کورال ڈال دئے گئے بھارت نے 4.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے باؤلنگ کا آغاز شاہین شاہ آفریدی نے کیا، جنہوں نے اپنے پہلے اوور میں 6 رنز دیے، دوسرے اوور میں نسیم شاہ کی تیسری گیند پر روہت شرما کا کیچ محمد رضوان سے ڈراپ ہو گیا۔
دوسرے اوور کے اختتام پر بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 9 رنز بنا لیے، شاہین شاہ کے اگلے اوور کی دوسری گیند پر روہت شرما نے شاندار چوکا رسید کیا، تین اوورز میں بھارت نے 15 رنز بنائے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔
ٹاس کا مقابلہ
پاک بھارت ٹیمیں ٹاکرے کے لئے تیار،انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا روہت شرما نے کہا کہ کھلاڑی مقابلے لئے تیار ہے بھارتی ٹیم نے محمد سراج ،جیسپریت بمرا اور پا نڈیا کو دوبارہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ ہم سری لنکا کے مختلف پچز پر کافی عرصے سے کھیل رہے ہے لہذا یہاں کے کریز پہ کیسے کھیلنا ہے ہمارے کھلاڑیوں کو اچھی طرح معلوم ہے ،کپتان بابر اعظم نے مزید بتایا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو یقینا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے،تاہم ٹیم کے لڑکے پر جوش ہے اور پوری کوشش کرے گے کہ بہترین کھیل کھیلے، ہم اپنے پرانے سکواڈ کے ساتھ کھیل رہے ہے،،اور ہم اس مقابلے کو بھی دوسرے مقابلوں کی طرح لے رہے ہے، جس سے پوری طرح لطف اندوز ہوں گے-
سکواڈ
پاکستان اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر) محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، شبمن گل، ہاردیک پانڈیا، رویندار جدیدا، جسپرت بمرا، محمد شامی، کُلدیپ یادو، شریاس آئیر اور محمد سراج ٹیم کا حصہ ہیں۔