ترکی کے مغربی علاقے بالیک ایسر میں مقامی وقت شام 7 بج کر 53 منٹ پر 6.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ اطلاع جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز اور ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے دی ہے۔زلزلے کے جھٹکے استنبول، برصا اور آس پاس کے دیگر 11 صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز بالیک ایسیر کے ضلع سندرگی میں تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے، تاہم ترک میڈیا نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے 10 سے زائد عمارتیں گر چکی ہیں۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ہتھیار ڈال کر آئین کے دائرے میں بات کرنے والوں کو خوش آمدید، وزیراعلیٰ بلوچستان
امریکا روس کو مذاکرات پر مجبور کر سکتا ہے، یورپی یونین
امریکا روس کو مذاکرات پر مجبور کر سکتا ہے، یورپی یونین
عطا تارڑ کا اسد قیصر پر گمراہ کن بیانات کا الزام، ترقی کے اعدادوشمار پیش