جاپان نے بحرالکاہل کے شمالی حصے میں 6.7 شدت کے زلزلے کے بعد ایواتے کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی ایڈوائزری جاری کر دی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کا کہنا ہے کہ زلزلہ شام 5 بج کر 3 منٹ پر (پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 3 منٹ پر) ایواتے کے قریب سمندر میں آیا، جس کے بعد ایک میٹر تک اونچی سونامی لہروں کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔جے ایم اے نے اپنے بلیٹن میں بتایا کہ ایواتے کے ساحلی علاقے کے رہائشیوں کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ سونامی لہریں کسی بھی وقت ساحل سے ٹکرا سکتی ہیں۔
جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق سمندر میں سونامی لہریں دیکھی گئی ہیں اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ساحلی علاقوں سے دور رہیں۔یہ علاقہ 2011 کے تباہ کن زلزلے اور سونامی کی یادوں سے آج بھی خوفزدہ ہے، جب 9.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں تقریباً 18 ہزار 500 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے تھے، اور فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے تین ری ایکٹرز میں دھماکوں سے جاپان کو دوسری جنگِ عظیم کے بعد کی بدترین آفت کا سامنا کرنا پڑا تھا
جنرل ساحر مرزا کا سعودی عرب کا دورہ، کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا
سعودی عرب کے اسرائیل سے تعلقات فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط
نئی کھدائی، کراچی میں ٹریفک جام کا نیا مرحلہ شروع ہونے کو تیار
تھائی لینڈ کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے سات افراد ہلاک








