ننکانہ : پولیس کی کارروائی،4 اشتہاری مجرمان سمیت 6 ملزمان گرفتار

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( سٹی رپورٹر ندیم اکرم) پولیس کی کارروائی،4 اشتہاری مجرمان سمیت 6 ملزمان گرفتار
ڈی پی او اعجاز رشید کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں مختلف کاروائیوں کے دوران چار اشتہاری مجرمان سمیت 6 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے ایس ایچ او کامران شہزاد کی سربراہی میں روڈ راہبری کے مقدمہ میں مطلوب تین اشتہاری مجرمان کو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت گرفتار کیا۔ اشتہاری مجرمان کاشف، نادر اور اصغر امین نے چندر کوٹ پل نہر کے قریب گاوں نالی والا کے رہائشی قیصر شہزاد اور مختار وغیرہ کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا تھا اور ان سے نقدی اور موبائل چھین لیے تھے۔ اشتہاری مجرمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے دوران کاروائی دو منشیات فروش شہباز اور علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم شہباز کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس 1050 گرام اور ملزم علی رضا سے ایک کلو سے زائد چرس 1200 گرام برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ مزید کاروائی کے دوران تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں دو سال سے مطلوب اشتہاری مجرم حبیب کو گرفتار کر لیا۔ مجرم کے قبضہ سے رائفل 7MM برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او اعجاز رشید نے ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ کامران شہزاد اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا کہا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوان قابل فخر ہیں۔ پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا مقصد ان کا مورال بلند کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی پولیس ترجیحی بنیادوں پر جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ اور عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے

Leave a reply