پاکستان نے جنوب مشرقی ایشیا–مشرقِ وسطیٰ–مغربی یورپ (SEA-ME-WE) 6 سب میرین کیبل سسٹم کی تعیناتی کے ساتھ اپنی عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی مزید مضبوط بنا لی ہے۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق 19 ہزار 200 کلومیٹر طویل یہ ہائی کیپیسٹی فائبر نیٹ ورک پاکستان کو سنگاپور سے فرانس تک متعدد ممالک سے جوڑتا ہے۔یہ نظام 100 ٹی بی پی ایس سے زیادہ مجموعی صلاحیت فراہم کرتا ہے اور ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے درمیان کم تاخیر والا اہم ترین راستہ مہیا کرتا ہے۔ وزارت کے مطابق اس کنسورشیم میں پاکستان کی ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس سمیت خطے کے 13 بڑے ٹیلی کام آپریٹرز شامل ہیں۔نیا سسٹم پچھلے SEA-ME-WE نیٹ ورکس کے مقابلے میں دوگنی صلاحیت، بہتر ریزیلینس، متنوع لینڈنگ پوائنٹس اور مضبوط فالٹ پروٹیکشن فراہم کرتا ہے، جو ایشیا–یورپ ڈیٹا ٹریفک کے لیے ایک قابلِ اعتماد راستہ بناتا ہے۔

پاکستان کے لیے اس کیبل میں 13.2 ٹی بی پی ایس مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے ابتدائی طور پر 4 ٹی بی پی ایس فعال ہو رہے ہیں۔ اس سے ملک کی بین الاقوامی بینڈوڈتھ میں نمایاں اضافہ ہوگا اور کلاؤڈ سروسز، ڈیٹا سینٹرز، فنٹیک، ای کامرس، اسٹریمنگ اور مجموعی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط سپورٹ ملےگی

جی 20 اجلاس کا اعلامیہ جاری، عالمی تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے ، مزید 14 فلسطینی شہید

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا قانون کی بالادستی کے عزم کا اعادہ

Shares: