کندھ کوٹ، باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان )غلہ منڈی روڈ پر بھوسے سے بھرا ہوا ٹرک الٹنے سے رکشہ اور موٹر سائیکل نیچے آگیا 10 افراد دب گئے جن میں 6 افراد جانبحق اور 4 زخمی حالت میں نکالے گئے
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ بی سیکشن تھانہ کی حدود غلہ منڈی روڈ پر بھوسے سے بھرا ہوا ٹرک الٹنے سے رکشہ اور موٹر سائیکل نیچے آگیا جس میں 10 افراد دب گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر ریسکیو کا عمل جاری کر دیا گیا ریسکیو ٹیم نے 6 افراد کی کو مردہ حالت میں نکالا اور 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا جانبحق ہونے والوں میں جانبحق ہونے والوں میں خاتون بشیراں نندوانی ۔ 50 سالہ عبداللہ 10 سالہ کمسن عبداللہ نندوانی ۔ 4 سالہ رشیدان نندوانی شامل ہیں جانبحق ہونے والوں کا تعلقات کندھ کوٹ کے تحصیل تنگوانی سے ہے ریسکیو کا عمل ابھی تک جاری ہے ٹرک کے نیچے دبے ہوئے مزید افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

Shares: