ترجمان پاک فوج نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ مقامات پر چوبیس حملے ہوئے جس کے نتیجے میں آٹھ پاکستانی شہید ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بزدل بھارت نے 6 مقامات پر چوبیس حملے کئے ہیں جس سے 8 پاکستانی شہید 35 زخمی ہوئے ہیں۔ احمد پور شرقیہ میں 5 بے گناہ پاکستانیوں کی شہادت ہوئی، جس میں 3 سال کی معصوم بچی شامل ہے۔ ایک مسجد شہید ہوئی ہے،بھارت کو اس کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، معصوم نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا 6مقامات کو نشانہ بنایا گیا ،پاکستان کی افواج بزدل دشمن کو جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے اور مزید بھی دیتی رہے گی
سیالکوٹ پر 4 میزائل حملے،دو شکر گڑھ،دو کوٹلی،خالی ڈسپنسری کو نقصان پہنچا،ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے سیالکوٹ پر 4 میزائل حملے کئے جس میں دو شکرگڑھ اور دو کوٹلی لوہاراں کے مقام پر گرے۔ ان سے ایک خالی ڈسپنسری کو نقصان پہنچا،دشمن کے بزدلانہ، بلا جواز حملے کا بھر پور جواب افواج پاکستان قوم کی حمایت سے دے رہی ہیں، ایل او سی پر کل میڈیا کو لے کر جایا گیا کیونکہ بلاجواز الزامات لگائے جاتے تھے وہ کھول کر سامنے رکھے گئے، آج صبح میڈیا نے بہاولپور اور مرید کے جانا تھا لیکن بھارت نے حملہ کر دیا،پاکستانی افواج دشمن کی جارحیت کا مکمل جواب دے رہی ہیں، اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا،پاکستان کا جواب سخت، بروقت اور دشمن کو یاد رہنے والا ہو گا۔ہم اپنے شہداء کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔