گال ٹیسٹ میچ دوبارہ شروع،سری لنکا کی دوسری وکٹ گر گئی

شاہین نے اپنے دوسرے اوور میں اوپنر نشان مدوشکا کو آؤٹ کیا
0
50
cricket stadium

پاکستان کا سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

باغی ٹی وی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاہین نے سری لنکا کے پہلے کھلاڑی کو 6 رنز پر پویلین کی راہ دکھا دی،شاہین نے اپنے دوسرے اوور میں اوپنر نشان مدوشکا کو آؤٹ کیا جس کا شاندار کیچ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کیا، شاہین کی اس وکٹ کے بعد ٹیسٹ کیرئیر میں 100 وکٹیں مکمل ہوگئیں،شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں،فاسٹ بولر نے 26 ٹیسٹ میچز میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔


شاہین آفریدی کم میچز میں سو ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے ساتویں مشترکہ پاکستانی ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کے 26ویں ٹیسٹ میچ (جو گال میں اس وقت کھیلا جارہا ہے)، میں اپنا 100واں شکار کیافاسٹ بولر شاہین آفریدی کے علاوہ ماضی میں مشتاق احمد اور عمران خان نے بھی 26ویں ٹیسٹ میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

توشہ خانہ کیس:عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
ٹوئٹر پر وقار یونس نے شاہین کے لیے ٹوئٹ کی اور ان کی پذیرائی کی، ساتھ ہی سابق کپتان نے شاہین کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔


دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا اسٹیڈیم میں پچ اور اسکوائر کو کور سےڈھانپ دیاگیا ہے۔


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بارش کے وقفے کے بعد ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے میچ کا آغاز ہوتے ہی شاہین آفریدی نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کرلی، انہوں نے کوشال مینڈس کو آؤٹ کیا، اس وقت سری لنکا نے 8 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنالئے ہیں۔


گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش ہوگی پاکستان کیخلاف ابتداء میں جلد وکٹیں نہ گنوائیں۔

ٹیم سے کافی مطمئن ہوں،کراچی اور لاہورمیں کیمپ اچھے رہے، بابر اعظم

اس موقع پر بابراعظم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف جلد وکٹیں لیکر پہلی اننگز میں بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

گال میں ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیتا اور بابر کو فیلڈنگ کی دعوت دی،دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔


پاکستانی پلیئنگ الیون:

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم سمیت عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

دوسری جانب سری لنکن محکمہ موسمیات کی جانب سے گال ٹیسٹ کے دوران پانچوں دن بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہےآج کے میچ کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم کا 24- 2023انٹرنیشنل سیزن بھی شروع ہوجائے گا گال میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25 ۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ بھی ہے اس انٹرنیشنل سیزن میں پاکستانی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچوں کے علاوہ ایشیاکپ، کرکٹ ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی حصہ لینا ہے۔

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کل سنگاپور روانہ ہو گی

Leave a reply