تہران: ایران میں ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد قبل از وقت صدارتی انتخابات کے لیے ایرانی شوریٰ نگہبان نے6 امیدواروں کو اہل قرار دےدیا۔
باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کے مطابق صدارتی امیدواروں میں محمد باقر، سعید جلیلی، علی رضا زکانی، مسعود پزشکیان، امیرحسین قاضی زادہ اور مصطفیٰ پور محمدی شامل ہیں،شوریٰ نگہبان نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کو انتخاب میں حصہ لینےکی اجازت نہیں دی، اہل امیدوار اب صدارتی مہم کا آغاز کریں گے، ایران میں صدارتی انتخاب کا انعقاد 28 جون کو ہوگا۔
واضح رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات 2025 میں ہونے تھے تاہم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد صدارتی انتخابات قبل ازوقت منعقد ہورہے ہیں،حادثےمیں وزیر خارجہ امیر حسین اللہیان اور دیگر 6 ایرانی عہدیدار بھی جاں بحق ہوئے تھے۔