بنگلورو: ایک نجی ایوی ایشن کمپنی کے 60 سالہ پائلٹ کے خلاف 26 سالہ کیبن کریو ممبر کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ ہفتے شہر کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ 18 نومبر کو ملزم روہت سارَن اپنے ساتھی پائلٹ اور متاثرہ خاتون کے ساتھ ایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بیگم پیٹ (حیدرآباد) اور پُتّاپرتھی (آندھرا پردیش) سے بنگلورو پہنچا تھا۔ تینوں کو اگلے روز 19 نومبر کو واپس پُتّاپرتھی روانہ ہونا تھا، اسی لیے وہ مختصر آرام کے لیے ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔متاثرہ خاتون نے اپنی شکایت میں بیان دیا کہ ملزم نے اسے سگریٹ پینے کے بہانے اپنے کمرے کے قریب بلایا اور پھر زبردستی اندر لے جاکر اس کے ساتھ زیادتی کی۔متاثرہ جب 20 نومبر کو بیگم پیٹ واپس پہنچی تو اُس نے فوراً ایوی ایشن کمپنی کے انتظامیہ کو واقعے سے آگاہ کیا اور بیگم پیٹ پولیس اسٹیشن میں زیرو ایف آئی آر درج کرائی۔

پولیس کے مطابق بھارتیہ نیایا سنگھتا کی دفعہ 63 (زیادتی کا جرم) کے تحت مقدمہ درج کر کے کیس مزید تفتیش کے لیے بنگلورو سٹی کے ہلسورو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

Shares: