مزید دیکھیں

مقبول

ترقی کا دوسرا نام ،نواز شریف اور مسلم لیگ ن،تجزیہ:شہزاد قریشی

پرویز رشید جیسے کہنہ مشق سیاستدان مریم کی ٹیم...

عورت کا مقام، اسلام اور دیگر مذاہب کی روشنی میں

عورت کا مقام، اسلام اور دیگر مذاہب کی روشنی...

گورنر خیبر پختونخوا کا دورہ صوابی، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے کی تعزیت

صوابی: گورنر خیبر پختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے جماعت...

وزارت داخلہ میں کرپشن الزامات،سیکشن افسر کی واپسی

اسلام آباد: وزارت داخلہ و انسداد منشیات نے سنگین...

خواتین کا عالمی دن، صبا قمر دیہی خواتین کے پاس پہنچ گئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر...

جنرل ہسپتال، کرسمس کا 600پاوَنڈ وزنی کیک سیڑھی لگا کر کاٹا گیا

لاہور جنرل ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں کرسمس کی خوشیاں دوبالا کرنے اور مسیحی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے پروقار تقریب کا انعقا د کیا گیا جس میں 600پاوَنڈ وزنی کیک سیڑھی لگا کر کاٹا گیا ۔

پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسر آصف بشیر ، ایم ایس ڈاکٹر عمر اسحاق ، ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین ، اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی و مسیحی برادری کی اہم شخصیات کے علاوہ ڈی سی این ایس فضیلت لال ، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ آسیہ خانم سمیت پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ،نرسنگ آفیسرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لئے حضرت عیسیٰ ;174; اور دیگر تمام انبیاء کرام پر ایمان لانا عقیدت کی بنیادی شرط ہے اورہم بطور مسلمان حضرت عیسیٰ;174; کا احترام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس ہ میں محبت ، سخاوت ، معافی ، امید کا پیغام اور روحانیت کا شعور دیتا ہے اور ہ میں اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے کی ترغیب دیتا ہے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسر محمد آصف بشیر کا کہنا تھا کہ یہ دن ہ میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت ، ہمدردی اور انسانیت کے ساتھ حسن سلوک سکھاتا ہے لہذا ہ میں اپنی زندگیوں میں محبت کو مقدم رکھنا چاہیے ۔

پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی میں مسیحی برداری کے کردارکو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تاہم میڈیکل اور تعلیم کے شعبوں میں مسیحی کمیونٹی کی خدمات بہت نمایاں ہیں جس کے لئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرسچین کمیونٹی کا کردار نہ صرف مذہبی لحاظ سے اہم ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر امن، محبت، انسانیت کی خدمت، اور معاشرتی بہتری کے لیے بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے ۔ ایم ایس پنز ڈاکٹر عمر اسحاق اورایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر فردیاد حسین کا کہناتھا کہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کو مساوی شہری حقوق اور مذہبی آزادی فراہم کرتا ہے ،الحمد اللہ پاکستان میں تمام اقلیتیں اپنے اپنے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرتی اور تہوار مناتی ہیں ۔

ڈی سی این ایس فضیلت لال او ر نرسنگ سپرنٹنڈنٹ آسیہ خانم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے مسیحی برداری نے بہت سے تعلیمی ادارے قائم کررکھے ہیں جہاں بلا تفریق مذہب تمام بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے میں دکھی انسانیت کی خدمت میں بالخصوص نرسز کا بہت اہم کردار ہے تمام ہسپتالوں میں نرسز اور پیرا میڈیکس انتہائی فرض شناسی اور پیشہ وارانہ لگن کے ساتھ اپنے فراءض منصبی نبھا رہے ہیں جو اُن کی پاکستان کے ساتھ گہری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے ۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ملکی ترقی ،ا ستحکام ، کشمیری اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں اور اپنے اپنے اداروں میں محنت اور زیادہ لگن کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر حسیب تھند ، رانا پرویز، ارشد بٹ، جنید میو، وارث آفتاب ، شہزاد روشن ، مجید راج، امانت علی کے علاوہ خالدہ تبسم ، سسٹر کوثر، مریم شگفتہ، ندرت مختار، مریم بشیر ، و دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر مسیحی برادری کو تحاءف دیے گئے اور اُن میں مٹھائی تقسیم کی گئی ، کرسچین کمیونٹی نے رواءتی گیت گا کر خوشیوں کا اظہار کیا جبکہ اختتام پر شرکاء کی بہترین کھانوں سے تواضع کی گئی

عمران خان کی ہدایت کے بغیر حکومت کیساتھ مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں۔حامد رضا

امریکہ پاکستان کے دفاعی معاملات میں مداخلت بند کرے،خالدمسعودسندھو

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan