620 روپے کے چیک کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،اداکار راشد محمود کا بڑا اعلان، مبشر لقمان کے ہمراہ

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بہت ہی ایک شرمناک ،دردناک واقعہ ہوا، پی ٹی وی کے حوالہ سے، شاید خبر سن لی ہو،لیکن کل مجھے پتہ چلا اور میں کل سے بڑی تکلیف میں ہوں ،بہت ہی سینئر کے ساتھ پی ٹی وی نے جو سلوک کیا، چند سو کا چیک دیا، پھر ہم کہتے ہین کہ فائن آرٹس کیوں نہیں چلتے، ہمارے ملک میں بن گیا ہے کہ فائن آرٹس والے کو دبا کر اس پر فائن کرو، پھر اسکا مذاق اڑاؤ

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک چیز پڑھی تھی جب میں گورنمنٹ کالج میں تھا کہ ایکٹنگ از سفرنگ، جو ایکتنگ کرتا ہے اسکو سفر کرنا پڑتا ہے چاہے وہ کردار کے لئے یا معاشرتی مقام پرآج مجھے یہ جملہ سمجھ آ گیا ہے،

سینئر اداکار راشد محمود نے کہا کہ آپ نے میرا مان رکھا ہے، ملک کے بڑے، ببانگ دہل بات کرنے والے ہیں جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ جس کا مرضی نام لے لیں، ڈرامے میں، فلم میں، مسئلہ یہ ہے کہ آپ لوگوں کا ہماری زندگی میں حصہ ہے، بغیر ملے ہوئے بھی آپ لوگوں کو ہم بھول جائیں تو زندگی کے بہت بڑے حصے کو تاریک کرنا پڑے گا جس پر راشد محمود نے کہا کہ یہی میری بات ہے اس ایونٹ کے بعد، شاٹ لفظوں میں میری کیفیت، نہج کو لفظوں میں پر کیا، ساری زندگی اپنی زمین، کلچر، ملک،سے جڑا ہوا پاکستانی ہوں، مجھے فخر ہے کہ میں پاکستانی ہوں، یہ میری جنم بھومی ہے، ساری زندگی وقار سے کام کیا،میں نے کبھی کسی ادارے سے بھیک یا امداد کبھی نہیں لی، ریڈیو پاکستان پر کام کیا، جیسے ان کا طریقہ تھا، اب بھی کبھی کبھی جاتا ہوں جب وہ بلاتے ہیں، پی ٹی وی پر ایک نہیں اس ملک کے سارے کریکٹرز جس میں میرے بڑے بھی شامل کر لئے جائیں ان سب کے رول ٹوٹل کاؤنٹ کر لیں، میرے اکیلے زیادہ ہیں،ساٹھ پینسٹھ رول پی ٹی وی پر وہ ہیں جس میں ان کریکترز کے نام سے ملک میں نہیں بیرون ملک میں بھی جانے جاتے ہیں، لوگوں نے اون کیا مجھے، میں سفید بالوں سے جب منڈا میک اپ مین بناتا ہے تو منوا لیتا ہوں کہ میں منڈا ہوں، دو برس ہو گئے جب سے یہ نیا پاکستان بنا، ٹی وی پر تو کوئی کام نہیں ہوا، اور بھی متاثریں تھے ،میں کوئی اکیلا نہیں تھا،جیسے ٹوٹل من حیث القوم جو چل رہا تھا میں بھی شامل تھا، دال روٹی کے وعدے جو اوپر والے کہے،براڈ کاسٹر مجھے کہہیں نہ کہیں بول کر بھی مل جاتے، میں زندگی میں اگر کسی کو کچھ دینے کے قابل نہیں رہا تو مجھے مانگنا بھی نہیں پڑا

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایک زمانہ تھا کہ پی ٹی وی پر فیض صاحب، حیبب جالب آئے، سارے پڑھے لکھےلوگ تھے، انور سجاد صاحب، پی ٹی وی میں ادب تھا ،جب وہ نکلا تو پی ٹی وی کا اپنا ادب ختم ہو گیا جس پر راشد محمود کا کہنا تھا کہ میں صرف اپنی بات نہیں کر رہا، بہت بڑے نام ہیں جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا، جو مجھے کتابیں نہیں سکھا سکیں، میں نے ان کی گفتگو سنی، آج بھی مجھے کوئی چیز سمجھ نہ آئے تو پوچھ لیتا ہوں،میرے علم میں اضافہ ہو رہا ہوں، میں نے ایسے ایسے رول کئے اس ملک میں سبحانی و یونس اور محمد قوی خان محترم ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، بڑی محبت، شفقت کرتے ہیں، مرزا غالب تیسرا وہ شخص ہوں جو پی ٹی وی پر کیا اور اب بھی کتنے برسوں سے پورشن پر میرے والا چلتا ہے،ساغر صدیقی، ایکسلوسو لوگ ہیں، ان کا رول ایک امریکن ٹیم آ کر زندگی کی بائیو گرافک بنا کر گئی، میں نے ساغر صدیقی کو نیم نارمل حالت میں بھی دیکھا،اور پھر اس میں بھی دیکھا جب انکی آنکھوں کی الائمنٹ اور وہ کالی کفنی میں آئے، چاندنی اور موتیے کے پھول کتنے سادہ ہیں، زندگی کے اصول ،یہ ان کا ہے،میرے ملک میں آئی ایس پی آر کے جتنے پروجیکٹس بنے، سب میں کام کیا، عسکری اداروں کی جو ٹریننگ فلمز بنا کر تی تھی،ڈاکٹر اعجاز میر نے بنائیں، کراچی میں مشتاق صاحب ایک زمانے میں تھے، میں نے اس میں سے اگر ہزار بنے ہیں، تو 900 کی آڈیو گرافی میں نے کی ہے ، ٹی وی پر 70 ہفتے کا پروگرام تھا جس میں مختلف شہروں کی بائیو گرافی اور شاعر تھے، وہ میرے پروگرام آج بھی چل رہے ہیں، اس سب کا صلہ دیکھیں

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی وی نے آپکو 620 روپے کا چیک دیا، تو آپ نے منہ پر نہیں مارا ان کے، جس پر راشد محمود کا کہنا تھا کہ وہ مجھے بعد میں ملا،مجھے اسوقت تھوڑی ہی ملا، یہاں تو دو دو سال لوگوں کو پیسے نہیں ملتے، میں اس کام کو پہلی بار مجھے انہوں نے بلایا کہ بس یہ انیس پڑھنا ہے، میں نے کہا کہ مجھے کیوں بلا رہے ہوں، اتنے آرٹسٹ ہیں انکو بلاؤ، پہلے تو میر انیس کو سمجھنے کے لئے ہارڈ ڈسک میں کچھ ہو گا تو پڑھو گے،میں نے کہا اوکے، میں نے جو ریکوائر تھا، کوشش کر کے اور داد لے کر وہاں سے نکلا، نویں اور دسویں محرم کو کافی بار چل گیا، مجھے بھی خوش ہوا، کہ محرم میں حاضری بھی قبول ہو گئی، پی ٹی وی میں برسا برس سے یوم دفاع، پاکستان ڈے، یوم آزادی پر سلوگن بولتا ہوں، میں کرتا ہوں، کبھی پیسے نہیں لئے، میرا اس پاکستان میں براڈ کاسٹنگ کے حوالہ سے میری ڈیوٹی، فرائض میں شامل ہے، میں نے کوئی پیسے نہیں لئے، اسکی بھی کوئی توقع نہیں تھی،اور میں ریلیکس تھا، اچانک مجھے ایک چیک ملتا ہے 620 روپے کا، اور میرا جو اسسٹنٹ ہے سید عامر، اسکو میں نے کہا یہ چیک کس کا ہے، میں نے تو کچھ کیا ہی نہیں،تو انہوں نے کہا کہ جو مرثیہ پڑھ کر آئے تھے یہ اسکا ہے،اس طرح کا چیک کیوں دے رہے ہو،میں پہلے بھی نہیں لیتا، اس چیک میں پرائڈ آف پرفارمنس جس کو ملا ہوتا ہے اسکے 500 ایڈ ہوتے ہیں اور 120 روپے جو مرثیہ پڑھا اسکے دیے جاتے ہیں، ابے میں سموسے لے کر آیا ہوں جس کی پے منٹ دی جا رہی ہے، میں بڑا ہرٹ ہوا، میرے کلیجے میں بڑی تکلیف ہوئی، سارے پرائیویٹ سیکٹر میں میں کام کرتا ہوں،پیار سے اون کرتے ہیں،ہر چیز پہلے سے طے ہوتی ہے، یہ وہ میڈیم ہے جس میں میں نے زندگی گزاری،مجھے کسی چیز کا پوچھنا نہیں پڑتا تھا، ہوئی ہوئی آئی ہر چیز ملتی تھی.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لیکن آپ کو پتہ ہے جہاں جہاں پاکستانی ہیں وہ آپکے فین ہیں، جس پر راشد محمود کا کہنا تھا کہ میں بڑا مشکور ہوں ،آپ کا اور سب کا،مجھے چینل پر کبھی کبھی غصہ آتا تھا،کہ گیمنگ پر زیادہ توجہ ہے، مجھے فیل ہوا کہ اس ملک میں لاکھوں ،کروڑوں لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اس دکھ کو میرے ساتھ ایسے شیئر کیا جیسے انکا دکھ ہو، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں اینکر بعد میں ہوں ،آپ کا فین پہلے ہوں، راشد محمود کا کہنا تھا کہ میں نے اس دکھ کا ایک کلپ ڈال دیا کہ کیسے کہوں اور کس کو کہوں،لیکن یہ بات میرے اندر اس قدر تھی کہ یہ کیا ہے؟ کلپ پر شور مچ گیا، اس سے اگلے دن گاڑی پر مجھے اور عامر کو جب ہم کہیں جا رہے تھے فون آیا اسلام آباد سے ایم ڈی پی ٹی وی کا راشد محمود صاحب دیکھا ہے یہ کیا کیا ہوا ہے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اسے کہنا تھا کہ تمہیں شرم نہیں آئی، اصل میں ایم ڈی پی ٹی وی وہ ہے جس کا پی ٹی وی سے تعلق نہیں ہے، اور ایم ڈی پی ٹی وی بہت گیمیں کر کے لگے ہیں، وہ آئی ٹی سے ہیں ، ابھی بھی جو گیمیں ہو رہی ہیں وہ سب کو پتہ ہے،ہم انکے بھبھوڑے کھولنے لگے ہیں انکو ٹھنڈ پڑنے لگی ہے، ہمارے آئیکون کے ساتھ یہ سلوک کرنا ہے تو پھر وہ ادارے میں نہیں بچیں گے،

راشد محمود نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کا کہنا تھا کہ کچھ کنفیوژن ہو گیا ہے میں معذرت کرتا ہوں، میں نے کہا کہ میں کسی پروگرام میں اس طرح بلاتے ہیں تو 20 ہزار دیتے ہوئے جان نکلتی ہے اور جن کو محلے میں بھی کوئی نہیں جانتا انکو دو دو لاکھ دیتے ہیں، ایک دو نہیں سینکڑوں مثالیں ہیں اور عینی شاہد ہوں کہ کیسے کیسے اس پی ٹی وی کو لوٹا گیا،مجھ سے پوچھیں گے تو میں بتا سکتا ہوں، دریا جو سیریل تھی اس میں ہمارا سچ مچ کا ھادثہ ہو گیا تھا ، ہسپتال میں ایڈمٹ رہے، لطیفی صاحب راشد ڈار کے والد، طاہرہ ورثہ کی والدہ اور پتہ نہٰن کون کون سے تھے، یہ میرا پاکستان کا ٹی وی ہے فیملی ٹی وی ہے، گھس بیٹھئے جو وہاں آتے رہے ہیں،وہ اس طرح کے کام کرتے ہیں، ہماری مصیبت یہ ہے کہ جس عہدے پر جس کو ہونا چاہئے، وہاں اسکو نہیں بٹھایا جاتا،اس طرح کی مثالیں ہیں لیکن ہم کرتے رہے کہ میں نے ساری زندگی یہی کام کرنا ہے، ایم ڈی پی ٹی وی کو میں نے کہا کہ آپ نے تو معذرت کر لی، جس سٹیشن پر یہ ہوا ان سے پوچھیں لیکن یہ کیوں ہوا، کوئی وجہ نہیں بتائی گئی،پھر مین نے وہ ریکارڈ کیا کہ کل کچھ نہ کہہ دیں، ایک طرف پروگرام منیجر اور جنرل منیجر کو بٹھایا، پروڈیوسر کا نام بھی لیا، یہ کیوں ہوا، آپ نے معذرت کر لی، چلو اتنی قدر تو پی ٹی وی میں باقی ہے،لیکن میرے دل نے نہیں مانا.

راشد محمود کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ویڈیو کلب میں پھر اس سے کہا کہ میں انکی معذرت قبول کرتا ہوں لیکن جو میرے اندر کا راشد محمود ہے وہ کہتا ہے کہ بول ناں دل میں کیا ہے، وہ نہیں مان رہا، معذرت کو قبول کرتا ہوں‌ لیکن میں اب پی ٹی وی کام نہیں کروں گا، یہ فیصلہ کر لیا گیا، اب تو اس قدر سوشل میڈیا میں اللہ نے آسانیاں دی ہوئی ہیں کہ لوگ مس یوز کرتے ہیں، میں پازیٹولی کرتا ہوں، میں نے پی ٹی وی میں بہت کام کر لیا، اب نہیں کروں گا، اسکے بعد کا نیا ری ایکشن آیا کہ مجھے ایک اور چیک بھیجا گیا ہے وہ 9600 کا ہے، میں نے دونوں چیک رکھ لئے اسکو کیش نہیں کروں گا، میں نے اسسٹنٹ کو کہا کہ اسکے پرنٹ کرواؤ اور میرے بیڈ روم میں لگاؤ کہ ریٹائرمنٹ پر جو مجھے ملک نے بینیفٹ دیا وہ 620 روپے ہے، زندگی میں میرے جانے کے بعد میرے بچوں ،دوستوں میں سے تو کوئی بائیو گرافی لکھے گا تو اسکے پاس وائینڈ اپ پوشن پہلے سے موجود ہو گا.

راشد محمود کا کہنا تھا کہ مبشر صاحب آپ ہمارے اپنے ہیں،میں آپ کا مشکور ہوں کہ آپ نے میرے دکھ کو اپنے بڑے کا دکھ محسوس کیا، میں آپ کا شکر گزار ہوں، ریحام خان، سلیم صافی، علیم ظفر و دیگر نے میرے بارے میں بات کی، یہ وہ لوگ ہیں جن سے میں کبھی نہیں ملا، دل نے کہا کہ راشد محمود انہوں نے یہ سلوک کیا ، دیکھ دنیا تجھ سے کتنا پیار کرتی ہے.

Leave a reply