ایس سی او کا سالانہ اجلاس،بھارت کی پاکستان کو بھی دعوت

بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سالانہ سربراہی اجلاس 4 جولائی کو ہوگا۔

باغی ٹی وی: بھارتی وزارت خارجہ کےمطابق ایس سی او کا سالانہ سربراہی اجلاس ورچوئل فارمیٹ میں ہوگا جس میں چین، پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کو مدعو کیا گیا ہے ایران، بیلاروس اور منگولیا کو مبصر جبکہ ترکمانستان کو بطورمہمان مدعو کیا گیا ہے اقوام متحدہ اور آسیان سربراہان کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے شہری کو لٹنے سے بچا لیا

واضح رہے کہ رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نےشرکت کی تھی۔

دوسری جانب ہندوستان نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 4 جولائی کو آن لائن منعقد ہو گا اور غیرملکی شخصیات کو ذاتی حیثیت میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے منگل کواعلان کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 22 واں سربراہی اجلاس ’ورچول فارمیٹ‘ میں منعقد ہوگاجس کی سربراہی وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ تاہم وزارت نے اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے-

وزیراعلی سندھ کے فضائی اخراجات پر 10 کروڑ سے زائد روپے خرچ ہوئے

چین اور روس کی قیادت نے دہلی میں ستمبرمیں ہونےوالے جی20 اجلاس میں شرکت کرنی ہےاگرممبرممالک کے سربراہان کو ذاتی حیثیت میں مدعو کیا جاتا تو روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا یوکرین پر حملے کے بعد ہندوستان کا پہلا دورہ ہوتا۔ اسی طرح پاکستان اور چین کی قیادت کی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کا بھی امکان تھا جن کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔

اس اجلاس کا عنوان ’ٹوورڈز اے سکیور ایس سی او‘ ہے جس کا مطلب سکیورٹی، معیشت و تجارت، رابطہ کاری، خود مختاری کا احترام اور ماحولیات ہے وزارت خارجہ کے مطابق ’انڈیا تنظیم میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنی محبوبہ کو چاقو اور پتھر مار کر قتل کرنیوالا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے …

Comments are closed.