غزہ پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں آج صبح سے اب تک مزید 64 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جن میں بچے اور امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔ اس طرح مجموعی شہادتوں کی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق غزہ سٹی پر حملے کے منصوبے میں پیش رفت کے ساتھ ہی اسرائیلی بمباری میں شدت آئی ہے۔ جنوبی غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے پانچ فلسطینی اس وقت شہید ہوئے جب وہ امداد کے منتظر تھے۔ناصر میڈیکل کمپلیکس کے ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ جی ایچ ایف کے فوڈ ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کے قریب خوراک کے انتظار میں موجود تھے۔ اس سے قبل بھی کم از کم سات امداد کے متلاشی افراد اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے تھے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 62 ہزار 686 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 57 ہزار 951 زخمی ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مئی کے آخر میں جی ایچ ایف کے قیام کے بعد سے اب تک اسرائیلی فائرنگ سے امداد کے منتظر 2095 فلسطینی شہید اور 15 ہزار 431 زخمی ہو چکے ہیں۔

پیپلز پارٹی سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہی ہے، شرجیل میمن

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ حکومت کا روڈ کٹنگ فنڈز کی تحقیقات کا فیصلہ، اخراجات زیرِ سوال

کسانوں پر 7 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

Shares: